?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ، پنجاب کے دارالحکومت لاہور، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،جھنگ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ادھر پشاور، ڈیرہ اسمعٰیل خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی تھی۔
زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی میں تھا جہاں اس علاقے میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 29 اگست کو 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، مالاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محسوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو سربراہی اجلاس میں یورپی اتحادیوں پر واشنگٹن کا سخت ردعمل
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے جمعرات کو برسلز میں
جون
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم
جولائی
2025، دو تہائی صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار پریس/اسرائیل کے لیے مہلک ترین سال
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: سال 2025 میڈیا کے لیے سب سے مہلک سال تھا
فروری
اسرائیلی فوج کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں غیرمعمولی جانی نقصان کا اعتراف
?️ 26 مارچ 2026 سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی
مارچ
ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے لیے سیاسی تباہی:امریکی اخبار
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے اثرات
مئی
مسلمانوں کے قتل عام کے وقت اسرائیل میں اسلامی ممالک کے سفیر کیا کرتے ہیں؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم میں آٹھ ہزار سے
نومبر
جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، شیخ رشید
?️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا
اپریل
بن سلمان کے لیے تخت تک پہنچنے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن
جنوری