اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی قیادت کی تمام مقدمات میں تحفظ دینے کی درخواست مسترد

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو وفاقی دارالحکومت میں درج تمام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) میں مکمل تحفظ دینے کی درخواست مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر اور دیگر کی درخواست نمٹادی، جس میں سیاسی جماعت کی قیادت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے ریلیف دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پارٹی قیادت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے اور ان تمام مقدمات میں عدالتی تحفظ دینے کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی (لیگل) نے تمام درخواست گزاروں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں درج تمام مقدمات کی فہرست فراہم کردی۔

مذکورہ فہرست میں ایف آئی آرز کی تعداد، درج ہونے کی تاریخ اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

عدالت نے فہرست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

جس کے بعد عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائی گئی معلومات اب ریکارڈ پر لائی گئی ہیں اور درخواست متعلقہ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اسی بنیاد پر درخواست نمٹا دی جاتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل بابراعوان نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ پولیس سے تمام ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کریں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو تمام ایف آئی آرز میں مکمل تحفظ دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست پر قائل نہیں ہوئی تاہم کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مرد عقل و شعور میں عورت سے برتر ہے، سعدیہ امام

🗓️ 21 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے

چین اور شام میں مزید قربتیں

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے

سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور کمیٹیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ

آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

🗓️ 9 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین

فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ

🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم

ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے

کابینہ کمیٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی

🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) آڈیو لیکس کے معاملے پر کابینہ

ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے