?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کرکے فائرنگ رینج اور ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں 52 ویں کامن بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نیشنل پولیس اکیڈمی میں ماسٹرز کی ڈگری کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں ایساماحول قائم ہوگاجوکسی بھی تربیت گاہ میں ہونا لازم ہے۔
وزیراعظم نے پولیس فورس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تربیت کے بعد میدان عمل میں آپ نے عام آدمی کو انصاف دینا ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، آپ نے شہروں اور دیہاتوں میں امن قائم کرنا ہے، اہداف کا حصول تبھی ممکن ہےجب بہترین تربیت اور سہولتوں کویقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا، ایلیٹ فورس کامقصدایلیٹ کوتحفظ نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کوختم کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لائے اور لاہور میں فرانزک لیب قائم کی، پنجاب پولیس میں 100 فیصد میرٹ پر بھرتیاں کیں جس کے بعد سب اداروں نے مل کردہشت گردی کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال پہلے اکیڈمی کی حالت بہت خستہ تھی، اکیڈمی میں کوئی اسٹاف ممبرنہیں تھا اور یہ ڈمپنگ اسٹیشن بن چکی تھی، وزیراعظم سے اکیڈمی کی تزئین و آرائش سے متعلق بات کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) طرز پر پولیس اکیڈمی اور تربیت کا معیار بہتر بنائیں گے، اس اکیڈمی میں دوسرے ممالک کے لوگ تربیت کے لیے آتے تھے،
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں اقوام متحدہ اپنا پروگرام شروع کرے گی، سائبرکرائم،کریمنالوجی جیسےجدید کورسز متعارف کرائے جائیں گے، تربیت دینےوالے افسران کو مناسب تنخواہیں دی جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک دو ریاستی حل ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کے جواب میں
جنوری
14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ
جنوری
ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ فلسطین حل: نیتن یاہو
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں: وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت
فروری
یورپ میں بڑی جنگ کی پیشین گوئی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کی قومی اسٹریٹجک دستاویز 2025 میں یورپ میں 2030
جولائی
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر
مہنگائی کی وجہ سے امریکی فوج فوڈ کوپن تقسیم
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی
ستمبر
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی