اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استثنیٰ مانگ لی، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں، لیکن پیپرا رولز الیکشن کمیشن کے ٹینڈر میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی حکومت بتائے مشینوں کی تیاری کیلئے کونسا طریقہ اختیار کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے حوالے سے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استثنیٰ مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 3 ہزار900 مشینوں کی تیاری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن بھی ٹینڈرز اس لیے نہیں کر رہا کہ پیپرا رولز آڑے آرہے ہیں، ہم نے وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن سے رابطہ کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے گی کہ مشینوں کی تیاری کیلئے کیا طریقہ اختیار کرنا ہے، اگر ٹینڈرنگ کے عمل میں جائیں گے تو وقت ضائع ہوگا، چاہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، ہم چاہتے ہیں2 سالوں میں جتنے الیکشن ہوں ای وی ایم پر ہوں۔دوسری جانب اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایم وی ایم کے استعمال کے معاملے پر وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 9 سو ای وی ایم دی جائیں گی، وزارت سائنس 31 جنوری تک 5 ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی ۔

وزارت سائنس کے مطابق 15 مارچ تک 45 مزید الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دی جائیں گی،10 اپریل تک 2 ہزار مزید مشینیں الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی ۔ وزارت کے مطابق 25 اپریل تک 1850 مشینیں الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی ۔ وزارت سائنس کے مطابق ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے سٹاف کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئر کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگی تھیں۔ حکام کے مطابق میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی،الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار

🗓️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، نگران وزیر خارجہ

🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے

شمالی آئرلینڈ میں ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج

🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کے مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں

وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز

🗓️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم کا گندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم

🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال گندم کی شاندار

غزہ کے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے:حماس

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے

عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا

🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے