اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب

فلسطینی عوام آزادی مشن میں کامیاب ہوں گے:گورنرپنجاب

🗓️

لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل کی جانب سے حملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مسجدِ اقصیٰ پرحملہ بدترین اسرائیلی دہشت گردی ہے اور اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی نہایت شرمناک ہے۔

چوہدری محمد سرور کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔چوہدری محمد سرور  نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک پالیسی بنانا ہوگی۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق مسجد اقصی میں نماز پڑھتے مسلمانوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شدید  شیلنگ کی گئی۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر دستی بموں اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا،اس موقع پر کئی نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے وقت بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ کئی بچوں کے بھی زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

مشہور خبریں۔

جمہوریت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کی وزارت داخلہ کے نائب محمد نبی عمری نے اس

امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں

🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی ٹی وی چینل سی این این کو

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر

🗓️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے

🗓️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری

نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت

🗓️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے

فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا، صبا حمید

🗓️ 29 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان

یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے