?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایران پر ایک ناحق اور جارحانہ جنگ مسلط کی، ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، یہ تاریخی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلے اور سچ کی جیت ہے، پاکستان نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اصولی اور جرات مندانہ مؤقف پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایران اور پاکستان نے ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا، ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام اور جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، ایران میں پاکستان میں متعین سفیر رضا امیر مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دوہرایا۔


مشہور خبریں۔
رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب
?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم
جنوری
مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام ہو رہا ہے؟
?️ 9 دسمبر 2025 مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام
دسمبر
امریکی فوج کا شام میں داعش کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے شام میں داعش دہشت
دسمبر
امریکی معیشت کے لیے نیا چیلنج
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اومیکرون نسل کے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاکھوں محنت
جنوری
قسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدی کا نیا ویڈیو پیغام جاری کیا
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے نقطہ نظر سے تصفیہ کے معاہدوں کے چیلنجز
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اگرچہ
ستمبر
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو
دسمبر
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری