?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری اور غیر مشروط طور پر مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے۔
اپنے ایک بیان میں عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے ، پاکستان جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی کارروائیوں کے باعث 6 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے، انہوں نے شہری انفراسٹرکچر کی تباہی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کا اختیار صرف لبنانی ریاست اور اس کے اداروں کو ہونا چاہیے، پاکستان لبنانی مسلح افواج کی صلاحیت مضبوط بنانے کی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور لبنان کی حکومت کی جانب سے استحکام اور ریاستی اختیار مضبوط بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امن اہلکار زخمی ہوئے، ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی موجودگی اور ٹھکانے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری اور غیر مشروط طور پر مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے، پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے اور خطے میں محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ عالمی برادری فوری اقدامات کرے تاکہ کشیدگی روکی جا سکے، پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔


مشہور خبریں۔
انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
دسمبر
تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں
جون
پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر کو مقرر کرنے کا فیصلہ
?️ 21 اکتوبر 2025ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر
اکتوبر
بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث
فروری
2022 میں خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر، پولیس پر حملوں میں اضافہ
?️ 24 دسمبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں رواں برس امن و امان کی مجموعی صورتحال
دسمبر
شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر
ستمبر
مزاحمت کی علامت اور صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی خواتین
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی خواتین اپنی سماجی حیثیت اور مزاحمتی کردار کے باعث ہمیشہ
دسمبر