🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے وی لاگر اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کی جہاں دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہم نے اسد طور کو عدالت پیش کردیا ہے اور مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا اتنے دن تک کیا ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا ہے اور ڈیوائسز برآمد کی ہیں، اسد طور سے ابھی کچھ چیزیں ریکور کرنی ہیں۔
اسد طور کے وکیل ہادی علی نے موقف اپنایا کہ اسد طور کو ایف آئی اے کی تحویل میں آج 11دن ہوگئے ہیں لہٰذا ہم اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد طور سے موبائل بھی لے لیا اور تفتیش بھی کرلی، اب کیوں مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے؟ کیس سے ڈسچارج ہونے پر اسد طور تفتیش کے لیے پھر بھی دستیاب ہوں گے، جسمانی ریمانڈ کے طریقے کار کو غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا اسد طور کے وی لاگ کس حوالے سے تھے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن میں دھاندلی کے موضوع پر وی لاگ کیے ہیں۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا اسد طور نے رقم لے کر وی لاگ ریکارڈ کیے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پیسوں کا اس کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا اگر ادھر سے آپ کو ریلیف مل جاتا ہے تو کیا ہوگا؟ جس پر وکیل ہادی علی نے جواب دیا اگر نوٹسز معطل ہو جاتے ہیں تو کیس کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ دو فورم پر چلے گئے ہیں جس پر وکیل ایمان مزاری نے جواب دیا کہ ہم نے نوٹسز کے خلاف رجوع کیا ہے۔
عدالت نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اور ڈسچارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں اسد طور کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت سے اسد طور کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ اسد طور سے الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے بعد صحافی اسد طور کی نظرثانی کی اپیل نمٹا دی اور کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
مشہور خبریں۔
کابل میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں
مارچ
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم
🗓️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی
نومبر
حاجی آج میدان عرفات میں
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ
جون
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی
🗓️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے
اپریل
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد
اکتوبر
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت
اگست