اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے وی لاگر اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کی جہاں دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہم نے اسد طور کو عدالت پیش کردیا ہے اور مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا اتنے دن تک کیا ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا ہے اور ڈیوائسز برآمد کی ہیں، اسد طور سے ابھی کچھ چیزیں ریکور کرنی ہیں۔

اسد طور کے وکیل ہادی علی نے موقف اپنایا کہ اسد طور کو ایف آئی اے کی تحویل میں آج 11دن ہوگئے ہیں لہٰذا ہم اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد طور سے موبائل بھی لے لیا اور تفتیش بھی کرلی، اب کیوں مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے؟ کیس سے ڈسچارج ہونے پر اسد طور تفتیش کے لیے پھر بھی دستیاب ہوں گے، جسمانی ریمانڈ کے طریقے کار کو غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا اسد طور کے وی لاگ کس حوالے سے تھے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن میں دھاندلی کے موضوع پر وی لاگ کیے ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا اسد طور نے رقم لے کر وی لاگ ریکارڈ کیے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پیسوں کا اس کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا اگر ادھر سے آپ کو ریلیف مل جاتا ہے تو کیا ہوگا؟ جس پر وکیل ہادی علی نے جواب دیا اگر نوٹسز معطل ہو جاتے ہیں تو کیس کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ دو فورم پر چلے گئے ہیں جس پر وکیل ایمان مزاری نے جواب دیا کہ ہم نے نوٹسز کے خلاف رجوع کیا ہے۔

عدالت نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اور ڈسچارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں اسد طور کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت سے اسد طور کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ اسد طور سے الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے بعد صحافی اسد طور کی نظرثانی کی اپیل نمٹا دی اور کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

مشہور خبریں۔

ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے

دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی

امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی تشخیص: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ناکام ہو گئے

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے اطلاع

اسرائیل/امریکہ کی جارحیت کے خلاف عربوں کی کمزور پوزیشن نے قطر کو کوئی ضمانت نہیں دی

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاں دوحہ سربراہی اجلاس صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف

شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

رحم کی بھیک مانگ کر فلسطینی عوام کا حق نہیں مل سکتا: حماس

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی

گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم

پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس کی نیلامی کا منصوبہ شدید مشکلات کا شکار

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے