?️
سچ خبرین: لبنانی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ آج خودکش ڈرون کے ذریعے "جل العلام” فوجی مقام پر واقع آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا گیا۔
بدھ کو ایرنا کی رپورٹ کے مطابق المنار کے حوالے سے، حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا: "آج دوپہر 13:25 بجے، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے جل العلام کے مقام پر موجود آئرن ڈوم کے ایک پلیٹ فارم کو اچانک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا۔”
لبنانی حزب اللہ نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم لانچر کو، جو حال ہی میں جل العلام فوجی مقام کے قریب نصب کیا گیا تھا، خودکش کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
پچھلے ہفتے کی کارروائی دو مسلح ڈرونوں کے ذریعے کی گئی تھی اور اس میں دفاعی نظام کا پلیٹ فارم اور وہاں موجود اہلکار نشانہ بنے تھے۔
"معاریو” اخبار نے آئرن ڈوم لانچر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد لکھا: "حالیہ دنوں میں ‘آئرن ڈوم’ کے ایک نظام کو پہنچنے والا نقصان، صیہونی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کی ساکھ اور اعتبار کو ایک سنگین ضرب ہے۔”
عبرانی اخبار معاریو نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے حالیہ ڈرون حملے نے صیہونی حکومت کے ایک دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر اس کی فضائی دفاعی نظام کی ساکھ کو قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے کیونکہ حملہ آور ڈرون کو حملے سے پہلے نہ تو شناخت کیا جا سکا اور نہ ہی روکا جا سکا۔


مشہور خبریں۔
دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی سعودی عرب کے خلاف محاذ آرائی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف نے ریاض اور ابوظہبی کے مابین
جولائی
خیبرپختونخوا: وزیر اعلی ہاؤس کے 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
?️ 1 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ
اپریل
ایران مذاکرات کے دوران صیہونیوں کی امریکی حکام کی غیر معمولی جاسوسی ؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 7 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل پر الزام ہے کہ اس نے
جون
ہم اسرائیل کے لیے نہیں مریں گے؛امریکی فوجیوں کا مؤقف
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی فوجیوں اور سیاستدانوں نے ایران جنگ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے
مارچ
یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا
ستمبر
نیتن یاہو کی بن سلمان کو بلیک میل کرنے کی کوشش
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اسرائیل، امریکہ اور سعودی
دسمبر
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:نمائشی عدالتیں اور ٹرائلز کا انعقاد نیز پہلے سے طے شدہ
جنوری
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم
نومبر