?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا، اجلاس میں پیر کو ہونے والی دوسری عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز اور نوافل ادا کیے، انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
اسحٰق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج ریاض روانہ ہوں گے۔
ترکی کے وزیر توانائی الپارسلان بیرکتر نے سی این این ترک کو بتایا کہ اس اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طوپر فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ اجلاس گزشتہ برس مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی اجلاس کا تسلسل ہوگا، جس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔
گزشتہ سال کے سربراہی اجلاس میں غزہ کے عوام کے لیے اہم ہنگامی امداد، علاقے سے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں اور فلسطین کاز کی حمایت کے لیے رکن ممالک کے درمیان اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم غزہ میں مصائب کے فوری اور غیر مشروط خاتمے اور ’علاقائی استحکام کے لئے خطرہ‘ بننے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
کینیڈا کی 48 روسی افراد اور اداروں پر پابندی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری
اپریل
زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کا اچھا وقت ختم ہوچکا
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کی طرف سے کرائے گئے
اگست
شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار
?️ 13 نومبر 2025 شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار
نومبر
شام پر حملوں اسرائیلی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ «اسعد الشیبانی» نے ایک پریس کانفرنس کے
جون
مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا
جولائی
امریکہ اور مراکش کے درمیان دفاعی صنعتوں کے فروغ پر مذاکرات
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور مراکش کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی صنعتوں کے
اکتوبر
امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی زد میں
?️ 4 دسمبر 2025 امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی
دسمبر