اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا، اجلاس میں پیر کو ہونے والی دوسری عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز اور نوافل ادا کیے، انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

اسحٰق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج ریاض روانہ ہوں گے۔

ترکی کے وزیر توانائی الپارسلان بیرکتر نے سی این این ترک کو بتایا کہ اس اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طوپر فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ اجلاس گزشتہ برس مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی اجلاس کا تسلسل ہوگا، جس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔

گزشتہ سال کے سربراہی اجلاس میں غزہ کے عوام کے لیے اہم ہنگامی امداد، علاقے سے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں اور فلسطین کاز کی حمایت کے لیے رکن ممالک کے درمیان اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم غزہ میں مصائب کے فوری اور غیر مشروط خاتمے اور ’علاقائی استحکام کے لئے خطرہ‘ بننے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے امریکی اور اسرائیلی خطرناک منظرنامے

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی غزہ میں جنگ بندی کے عمل میں رکاوٹیں

ٹرمپ کا داعش کے عالمی سطح کے دوسرے بڑے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعوی

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے

جنسی تعلق بنانے سے انکار پر کیا ہوا؟ بھارتی اداکارہ کا انکشاف

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ

اسرائیل کی غزہ کی جنگ میں شکست: امریکی یہودی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے رپورٹ

سے عاصم منیر: ہم امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے، اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا : ایران

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: پاکستان کے آرمی چیف نے آج ایران کی قومی سلامتی

سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ

?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے

تحریک انصاف عمران خان کی صحت کیلئے فکرمند ہے۔ سلمان اکرم راجہ

?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم

یورپی ملک کے اقدام پر صیہونی حکومت کا غصہ

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے ڈبلن سٹی کونسل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے