احسن اقبال کا اسد عمر کو خط

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر الوداعی افطار ڈنر پر بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خط کے ذریعے اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں اور آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پرگفتگو ہوگی۔ احسن اقبال نے خط میں کہا کہ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، عمران خان کی حکومت کو گئے ایک دن ہی ہوا تھا تو امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ آگیا ، موجودہ حکومت پر ڈومور کا دباؤ آچکا ہے ‘ حکومت ہفتوں بھی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہم نے تنکا تنکا کرکے اضافہ کیا تھا ، ہمارے دور میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا لیکن عدم اعتماد کے آنے کے بعد 4 ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، جس تیزی سے زرمبادلہ کے ذخائر گررہے ہیں روپیہ پر دباؤ تو آئے گا ، معیشت کے فیصلے کیسے ہوسکتے ہیں جب یہی نہ پتا ہو کہ حکومت کتنا عرصہ چلے گی ، غیر یقینی صورتحال میں ملک اور معیشت نہیں سنبھالی جا سکتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جارہا ہے سی پیک سست روی کا شکارہوگیا اب تیزی سے کام ہوگا ، ہمارے دور میں سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی کے کارخانے مکمل کیے گئے، سڑکیں مکمل کی گئیں ، مغربی راہداری پرکام شروع ہوا کیوں کہ اگر گوادر کو چین سے نہ جوڑاجائے تو معاشی راہداری کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب حقیقی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

ملک میں ابھی کورونا موجود ہے ماسک کا استعمال ضروری ہے

🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل

صیہونی رہنماؤں اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں اور

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک

🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ

افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج

🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے

ہالینڈ اور جرمنی میں پردہ کرنے والی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا انکشاف ہوا

🗓️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک تحقیق جس کے نتائج چند ہفتہ قبل سماجیات کے

اسرائیل کی تباہی کی نشانیاں ظاہر ہو چکی ہیں:سید حسن نصر اللہ

🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا جوان شہید

🗓️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے