?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا،بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شاملِ تفتیش ہونے کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔ بانی تحریک انصاف نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاءکی موجودگی میں دوں گا۔بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف آئی اے سائبرونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئیٹر(ایکس)پیج سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس( سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیاتھا۔
ایف آئی اے سائبر وِنگ کی تحقیقاتی ٹیم پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کریگی، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور روف حسن سے بات چیت کرے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو عمران خان نے خود شیئر کی یا انکی اجازت سے کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔
اگر اکاونٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاونٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاونٹ بند کرنے کیلئے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔


مشہور خبریں۔
تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں المیادین کے صحافی کی گرفتاری پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صہیونی ریجنیم کے اقدام کی سخت
جولائی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ میں بائیڈن کی مقبولیت میں 33 فیصد تک کمی
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ
جنوری
پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے
جولائی
صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:آپریشن حنظلہ کے ہیکنگ گروپ نے اسرائیل کی تاریخ کے سب
نومبر
روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے
اپریل
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون