پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے راستے تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ کونراڈ ٹرائبل نے یہ ریمارکس اے بی سی پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی استقبالیہ تقریب اور سی ای او کے گول میز اجلاس کے دوران دیے۔

اجلاس میں ’سفارت کاری اور کاروباری تعلقات: پاکستان کے کاروباری و اقتصادی ماحول کے لیے امریکی تعاون‘ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

کونراڈ ٹرائبل نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب آپس میں جڑنے، خیالات کا اشتراک کرنے اور باہمی ترقی کے راستے تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

اے بی سی پاکستان کے صدر جمشید صفدر نے اس بات پر زور دیا کہ اجلاس میں امریکی قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کی موجودگی امریکی کاروباری اداروں اور امریکی قونصلیٹ کراچی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج منعقد ہونے والا یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان قیمتی شراکت داری اور مشترکہ مواقع پیدا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے۔

اجلاس میں سوال و جواب کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں اے بی سی کی رکن کمپنیوں کو امریکی قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کے ساتھ براہ راست مصروف عمل ہونے کا موقع ملا۔

اے بی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تقریباً 20 سی ای اوز اور اے بی سی کی رکن کمپنیوں کی سینیئر مینجمنٹ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل

وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے

صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے

الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ

صیاد خدائی کے قتل کے اعترافی بیان کو بے نقاب کرنے پر تل ابیب امریکہ سے ناراض

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   نیویارک ٹائمز اخبار میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل

مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد

غزہ پر صہیونی حملوں میں شدت؛ شہدا کی تعداد 73669 ہوگئی، 174652 فلسطینی زخمی

?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر صہیونی حملوں میں مزید

سعودی اتحاد کی 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے