آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا،بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شاملِ تفتیش ہونے کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔ بانی تحریک انصاف نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاءکی موجودگی میں دوں گا۔بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔

ایف آئی اے سائبرونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئیٹر(ایکس)پیج سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس( سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیاتھا۔

ایف آئی اے سائبر وِنگ کی تحقیقاتی ٹیم پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کریگی، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور روف حسن سے بات چیت کرے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو عمران خان نے خود شیئر کی یا انکی اجازت سے کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔

اگر اکاونٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاونٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاونٹ بند کرنے کیلئے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

مشہور خبریں۔

نائب صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں تنازع کو روکنے میں غیر موثر ہیں

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے

کوئی بھی مصری فوجی کے حملے کی بات نہیں کرے گا:نیتن یاہو

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اپنی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی نعروں سے انٹری

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت

ایکس پر متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے تصدیق کی ہے کہ

غزہ کے خلاف اسرائیل کے خطرناک منصوبے کے طول و عرض

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور جنگ بندی کے عمل میں صیہونی

یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ

اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے