🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال کا جواب دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی اس میں کافی وقت ہے اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس متعلق تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی۔
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں بلکہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔وزیراعظم کوئی بھی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کرتے تے۔وقت آنے پر اس متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
کچھ عرصہ قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انتہائی اہم پریس کانفرنس کی،بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ترجمان پاک فوج سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائی پر مبنی باتیں ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غور نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی چیزوں کو ہوا دیا کریں۔یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہباز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کے حوالے سے عمران خان پر بڑا الزام عائد کی تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع میں عمران خان کی خالی نااہلی نہیں بدنیتی بھی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا۔ شہباز شریف سے سوال کیا کہ پہلے ن لیگ آپ دونوں بھائیوں کی اجتماعی بصیرت بروئے کار آجائے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز مفاہمت کے لیے تیار نہیں ہیں اور آپ اسٹیبشلمنٹ کی مزاحمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ، ہم ہر معاملے پر ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران
🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا
جون
ہوش سے کام لو ورنہ پچھتاؤ گے؛ایرانی کمانڈروں کا دشمن کو انتباہ
🗓️ 4 اگست 2021سچ خبریںایرانی مسلح افواج کے متعدد کمانڈروں نے سامراجی طاقتوں کو انتباہ
اگست
پی ٹی آئی کو دوسرا بڑا دھچکا، فواد چوہدری کا راہیں جدا کرنے کا اعلان
🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور
مئی
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک
🗓️ 3 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان
نومبر
بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں سے کیا وعدہ کیا؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
جنوری
امریکی یہودیوں کو دھمکیاں
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی
اگست
فرخ حبیب کا پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
🗓️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فرخ
اکتوبر
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم دمشق پر دباؤ کا ذریعہ
🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(او پی سی ڈبلیو) میں شامی
جولائی