وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

شہبازشریف آذربائیجان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف میں رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، مسئلہ کشمیر اور حالیہ علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاہم بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ہے۔ شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔

دوسری جانب صدر الہام علیوف نے پاکستان کی حالیہ شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں، انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مشہور خبریں۔

سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل

?️ 16 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے

روس نے اٹلی سفارت کاروں کو ملک بدرکیا

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: ماسکو نے کل شام اعلان کیا کہ وہ کی سفارت

یمنیوں کا دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملہ 

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان

ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل

?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی

قانونی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں

?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء

مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم

ٹرگر میکانزم کو اکٹیو کرنے سے ایران کا کیا فائدہ ہوگا ؟

?️ 15 اکتوبر 2025 سچ خبریں: 2015 کے جوہری معاہدے (برجام) میں شامل یورپی ممالک کی

’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے