رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا، عمر ایوب

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا۔ 

فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا حالیہ انٹرویو سنیں جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پلان کا اقرار کیا اور رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانا لندن پلان کا حصہ تھا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 25 مئی 2022ء کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بندوبست کیا گیا تھا، ان کا بندوبست کرنے کا مطلب کسی کو ٹھکانے لگانا ہے، رانا ثناءاللہ نے کہا ہم نے اپنے کیسز ٹھکانے لگانے تھے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے نواز شریف کو اسی بنیاد پراعتماد میں لیا تھا۔

علاوہ ازیں عمر ایوب یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فرد واحد کے فیصلوں سے ملک دو لخت ہوا ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، نجی شعبوں پر جو قرضے تھے وہ 86 فیصد کم ہوگئے ہیں لیکن شرح سود کم نہیں ہورہا، گندم سکینڈل دیکھ لیں، کسانوں کی فصلیں تیار تھیں لیکن ان سے گندم نہیں خریدی گئی اور باہر سے 450 ارب روپے کی گندم منگوالی گئی، ملک میں جان بوجھ کر گندم کا بحران پیدا کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نوازشریف یا جو بھی جیل میں تھے ان کی سب سے ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہوتی اور وہ بھی 20 سے 25 منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی، اس کے خلاف ہم عدالت بھی جائیں گے، 6 ججز نے تحریری طور پر چیف جسٹس پاکستان، سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر بتایا کہ ان کے گھریلو لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا ان کو زدوکوب کیا گیا، ہم اس وقت کس پر اعتماد کریں، بات چیت تو اس وقت کی جاتی ہے جب اعتماد ہو، ہم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذریعے جلسے کرتے رہیں گے، ملک میں اس وقت آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہم تمام طبقوں کو ایک ہونا پڑے گا، اس وقت ملک میں کوئی اور راستہ نہیں ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

قومی مفاد: کانگریس کو ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا چاہیے

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: نیشنل انٹرسٹ میگزین نے ایک تجزیے میں امریکہ کے غیر

تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر

آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال

?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات

بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے

فرانس میں مکرون کی مقبولیت تاریخی حد تک گر گئی صرف 11 فیصد لوگ حامی

?️ 1 نومبر 2025فرانس میں مکرون کی مقبولیت تاریخی حد تک گر گئی صرف 11

فلسطینی مقاومتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں تربیت شروع کر دی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوائنٹ چیمبر نے کہا کہ مشترکہ مشق

تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن

عالمی فنکاروں کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے، علی ظفر

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے