آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی

آرمی چیف

🗓️

اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔

ملاقات کے دوران کرسٹیان ٹرنر نے ‘اعتراف کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں رہی ہیں’۔بیان میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے ‘دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا’۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت سمیت خطے کے سکیورٹی حالات اور کووڈ-19 کے خلاف کوششوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج فوج کے آرٹیلری سینٹر کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی اپنی آرٹیلری کو جدت بخشنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی جو مجموعی طور پر ‘مستقبل کے کسی خطرے’ کے لیے تیاری کا حصہ ہے۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قائم کرنے اور کارروائیوں میں ان کی مثالی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔قبل ازیں آرمی چیف نے کمانڈر-فور کور لیفٹننٹ جنرل محمد عبدول کو آرٹیلری کور کا کمانڈٹ مقرر کردیا۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان

بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین، انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دے: حریت کانفرنس

🗓️ 24 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے: امریکی جنرل

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:     امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اور قومی سلامتی کے

مسٹر بلنکن، کیا خون خون سے مختلف ہے؟: یمنی اہلکار

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے

گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی

🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام

اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ

🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی

اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے