🗓️
اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔
ملاقات کے دوران کرسٹیان ٹرنر نے ‘اعتراف کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں رہی ہیں’۔بیان میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے ‘دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا’۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت سمیت خطے کے سکیورٹی حالات اور کووڈ-19 کے خلاف کوششوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج فوج کے آرٹیلری سینٹر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی اپنی آرٹیلری کو جدت بخشنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی جو مجموعی طور پر ‘مستقبل کے کسی خطرے’ کے لیے تیاری کا حصہ ہے۔
افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قائم کرنے اور کارروائیوں میں ان کی مثالی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔قبل ازیں آرمی چیف نے کمانڈر-فور کور لیفٹننٹ جنرل محمد عبدول کو آرٹیلری کور کا کمانڈٹ مقرر کردیا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:مشہور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر
نومبر
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں
🗓️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بیجنگ کے 12 محور
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اپنے چینی ہم منصب شی جن
مئی
داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران
مئی
سپریم کورٹ: سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار
🗓️ 18 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جنرل پوسٹ آفس(جی پی
اکتوبر
’48 گھنٹے بعد بھی چل نہیں پارہی‘، سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو پیغام
🗓️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ
مارچ
انصاراللہ کے حملے کے بعد سعودی ریفائنری کی پیداوار میں کمی
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج اطلاع دی ہے
مارچ