?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کو ہی حل کرنے چاہئیں، آئین بڑا واضح ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے، کسی بھی ملک میں جب ایسی صورتحال ہو تو کوئی تعمیری کام نہیں ہوسکتا۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے کل چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں نے پارلیمان میں موجود عوام کے منتخب نمائندگان کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام اداروں کی ماں ہے، میں نے چیف جسٹس سمیت تمام فاضل ججز کو وہ خط بھجوایا ہے، خط کا مقصد ملک کو ہیجانی کیفیت سے باہر نکالنا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے خط میں چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے، مالی معاملات کی اجازت صرف پارلیمنٹ دے سکتی ہے کیونکہ یہ اختیار حکومت یا کابینہ کے پاس بھی نہیں ہے، اگر ادارے اپنی حدود سے نکل کر دوسرے کی حدود میں جائیں گے تو فساد کی صورتحال پیدا ہوگی جس کے نتیجے میں کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ادارے اپنے دائرہ کار میں رہیں، ہمیں اپنی ذاتی انا سے بلند ہوکر اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آئین بڑا واضح ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو ہی عدالت کرنے ہیں، یہ سپریم کورٹ یا کسی عدالت میں نہیں جانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی سیاسی معاملہ عدالت میں گیا تو اس سے عدالت کی عزت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، عدالت غیر ضروری طور پر زیر بحث آئی اور اس پر تنقید ہوئی، عدالت نے یہ بات ٹھیک کہی ہے کہ آپ لوگ اپنا سیاسی مسئلہ خود بیٹھ کر ٹھیک کریں اور ان کو وقت دیا جانا چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا، اگر اس کی توقیر نہ کی گئی اور اس کی جگہ لینے کی کوشش کی گئی، اس کے اختیارات سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو سارا معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
بین گوریون ہوائی اڈے پر ہزاروں صہیونی حیران
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین سے باہر دوروں میں اضافے کی وجہ سے
ستمبر
عین الاسد بیس پر ایرانی میزائل حملے میں ہمارے درجنوں فوجی زخمی ہوئے؛امریکی نیوز ایجنسی کا اعتراف
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج نے عین الاسد بیس پر ایران کے حملے میں
دسمبر
کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے
اپریل
موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی
?️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا
فروری
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے
اگست
آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے خطرہ ہے
?️ 26 فروری 2023سرینگر: ( سچ خبریں) غیر قانونی
فروری
اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے
مئی