پاکستان سے باہر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا، ایسا لگتا ہے بھاگ رہا ہوں، ہارون شاہد

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی مخدوش سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر ملک چھوڑ کر دوسرے ملک آباد ہونے کا موضوع زیر بحث ہے۔پاکستانی اداکار اور موسیقار ہارون شاہد نے بھی اسی طرح کا ایک سوال اپنے مداحوں سے کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے دونوں بھائی (جن میں سے ایک میرا جڑواں بھائی ہے) مجھے گزشتہ ایک دہائی سے آسٹریلیا شفٹ ہونے کے لیے اصرار کر رہے ہیں۔

دونوں بھائی آسٹریلوی شہری ہیں اور اپنی زندگیوں میں خوش ہیں لیکن میں پاکستان میں نے ہی رہنے کا فیصلہ کیا، پاکستان سے باہر رہنے کے لیے دل نہیں مانتا، ایسا لگتا ہے میں کسی چیز سے بھاگ رہا ہوں اور میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا کہ میرے جیسے بہت سے دوسرے لوگ ہیں جنہوں نے واپس پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا، میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ ملک نہ چھوڑنے کی کوئی ایک بنیادی وجہ بتائیں۔

ہارون شاہد کی ٹوئٹ پر مداحوں نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ پاکستان میں پرسکون اور آرام دہ زندگی بسر کر رہے ہیں، اس پر فخر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور آپ کو یہ کہنے کا کوئی حق نہیں کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر کسی طرح ’بھاگ‘ گئے ہیں، جنہوں نے اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے بہت بڑے خطرے مول لیے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جب آپ لفظ ’بھاگنا‘ استعمال کرتے ہیں تو جو لوگ بہتر زندگی گزارنے کے لیے ملک چھوڑ کر گئے ہیں انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے غلط کیا ہے، پاکستان میں جو لوگ پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں وہ یہیں پر رہیں لیکن جو ایسا نہیں کرسکتے تو ملک چھوڑنے میں حرج نہیں ہے۔

جس پر ہارون شاہد نے جواب دیا کہ آپ جو سوچنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی ہے، میری ٹوئٹ کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا یا کسی کو یہ مشورہ دینا نہیں تھا کہ میرے بہن بھائی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، تو براہ کرم سوچتے رہیں کہ میں نے آپ کو ملک سے بھاگ جانے کا کہا ہے۔’

ٹوئٹر صارف اسد نے لکھا کہ اپنے بچوں اور بہتر مستقبل کے لیے آپ صرف ایک قدم دور ہیں، جس سے آپ کی زندگی بدل سکتی ہے، یہ ہر کسی کی ذاتی پسند اور اپنا فیصلہ ہے، میں نے دو دہائی قبل یہ فیصلہ کیا تھا اور مجھے اپنے فیصلے پر کبھی افسوس نہیں ہوا، میں ان لوگوں کے فیصلے کا بھی احترام کرتا ہوں جو پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا جو بیرون ملک آباد ہونے کے بعد بھی اپنے ملک میں رہنا پسند کریں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں پڑھائی کے دوران 6 سال گزارے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہترین جگہ ہے، لیکن اپنے گھر (پاکستان) جیسی کوئی جگہ نہیں، ہمیں پاکستان کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے رہنے کے قابل بنانا ہوگا نہ کہ مغربی دنیا میں اپنا گھر تلاش کریں جہاں اصل میں ہمارا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

سینئر اداکار شان شاہد نے بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ’بہت خوب ہارون، ویلکم ٹو دی کلب‘۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 30 سال سے کم عمر والا ہر تیسرا شخص اس ملک سے جانا چاہتا ہے اور یونیورسٹی میں پڑھنے والا ہر دوسرا شخص پردیس جانے کا خواہاں ہے جبکہ 2022 میں 8 لاکھ افراد ملک چھوڑ گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن

ایران کے میزائل حملے سے مقبوضہ بستی ایتمار میں تباہی

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں

ٹرمپ کی دھواں دار واپسی:امریکی داخلی سیاست میں دو ماہ کے اندر متنازعہ اقدامات

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی نے امریکی داخلی

ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے

حزب اللہ کے ڈرونز کی نشاندہی مشکل؛ ہمارا کام لبنان میں گھروں کی تباہی رہ گیا ہے؛ صیہونی افسران کا اعتراف

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرونز

مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر

امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ

شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ

?️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے