?️
لاہور (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیوں سے سیاہ (Tainted) شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی سرکاری یا نجی پولیس گاڑی اور موٹرسائیکل کو بغیر رجسٹریشن نمبر کے سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اورفارمیشنز کے سربراہان براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں سب یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ فوری چیکنگ کی جائے اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔ اگرکسی پولیس افسر یا اہلکار کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائی گئی تو نہ صرف گاڑی ضبط کی جائے گی بلکہ متعلقہ افسران اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
انہوں مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانیوالے افراد کورات حوالات میں ہی رکھا جائے اور ایس ایچ اوز کسی کوشخصی ضمانت پررہا نہ کریں، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


مشہور خبریں۔
فیروز خان، وہاج، دانش اور مجھے منفی کرداروں سے شہرت ملی، آغا علی
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وہاج علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ
مئی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون
جن کے وزیر اعظم خود دوسرے ملکوں میں جاب کرتے رہے وہ ہمیں سکھا رہے ہیں
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جو اپوزیشن ووٹ کے وقت 3 سے زیادہ
دسمبر
کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد
ستمبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی
جنوری
کانگریس کے ڈیموکریٹس متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش کرتے ہیں
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خطے کا سفر کرتے ہوئے، امریکی کانگریس میں
مئی
صیہونیوں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا بھر میں صہیونیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش
جنوری
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر