پی ٹی آئی کا پارٹی چھوڑنے والوں کے نام پیغام

پی ٹی آئی کا پارٹی چھوڑنے والوں کے نام پیغام

🗓️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے افراد دوبارہ پارٹی میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی

قرارداد میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمر ایوب خان کی کٹھن حالات کے دوران پارٹی کے لیے پیش کی گئی خدمات کی معترف ہے۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکرٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں پارٹی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کور کمیٹی تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی ان افراد کی شدید مذمت کرتی ہے جو حساس اور اہم ترین وقت پر پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس باہر بیٹھ کر پارٹی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔

پارٹی ایسے افراد سے کوئی سروکار نہیں رکھتی اور ان کے بیانات پارٹی معاملات پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ مشکل حالات میں راہیں جدا کرنے والے افراد پارٹی کے لیے دوبارہ کبھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو اپنے کیے پر افسوس ہے، ان کے متعلق فیصلہ تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان کی صوابدید پر ہوگا۔

پارٹی اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ہر صورت میں پارٹی صفوں میں سخت نظم و ضبط کا نفاذ کیا جائے گا اور مستقبل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے تمام معاملات سے فوری طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بنیادی رکنیت کی معطلی سمیت دیگر تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا اور جن افراد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس دیے جا چکے ہیں، ان کے معاملات سات روز میں نمٹائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین ایک بار پھر ناکام

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

🗓️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ

امریکہ کی ایران کے ہاتھوں دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں گزشتہ ہفتے دوسرے آئل ٹینکر

ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1

اسرائیل کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کو متحد ہونا چاہیے: حماس

🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے اپنے نئے بیان میں حکومت

اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد

افغانستان کی صورتحال خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں: وزیر خارجہ

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا افغانستان کی صورتحال

پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے