?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے افراد دوبارہ پارٹی میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
قرارداد میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمر ایوب خان کی کٹھن حالات کے دوران پارٹی کے لیے پیش کی گئی خدمات کی معترف ہے۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکرٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں پارٹی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کور کمیٹی تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی ان افراد کی شدید مذمت کرتی ہے جو حساس اور اہم ترین وقت پر پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس باہر بیٹھ کر پارٹی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔
پارٹی ایسے افراد سے کوئی سروکار نہیں رکھتی اور ان کے بیانات پارٹی معاملات پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ مشکل حالات میں راہیں جدا کرنے والے افراد پارٹی کے لیے دوبارہ کبھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو اپنے کیے پر افسوس ہے، ان کے متعلق فیصلہ تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان کی صوابدید پر ہوگا۔
پارٹی اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ہر صورت میں پارٹی صفوں میں سخت نظم و ضبط کا نفاذ کیا جائے گا اور مستقبل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے تمام معاملات سے فوری طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بنیادی رکنیت کی معطلی سمیت دیگر تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا اور جن افراد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس دیے جا چکے ہیں، ان کے معاملات سات روز میں نمٹائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد بدعنوانی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق
اپریل
افغانستان ایک بار پھر لہولہان، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے
?️ 13 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں اگرچہ ایک عرصے سے امن برقرار کرنے
مارچ
جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال
مئی
وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز
?️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات
مارچ
عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے
?️ 14 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں
اکتوبر
دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی ، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کیمپس پورے ملک میں ہونے چاہئیں ،نگران وزیراعظم کاخطاب
?️ 20 دسمبر 2023صوابی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ
دسمبر
مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 6 جولائی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
جولائی
اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے: حماس اہلکار
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاس لیڈر کے رکن حسام بدران
مئی