🗓️
سچ خبریں:ہندوستانی دفاعی مشیروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم، پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں پر مکمل بند کر دی گئی ہیں۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے ساتھ، پاکستان نے ایک سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارتی دفاعی مشیروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، پاکستان کی وزارت خارجہ نے یہ اقدام بھارتی فضائی سرگرمیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ
پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لہٰذا، ہم نے اپنی فضائی حدود کو تمام بھارتی طیاروں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی کو بھی پاکستانی حاکمیت اور حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بھارتی دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ عناصر قرار دے دیا گیا ہے ان مشیروں اور تمام بھارتی ویزہ ہولڈرز کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے بھارتی سفارتی مشن کے عملے کی تعداد کم کر کے 30 کر دی جائے گی،بیان کے اختتام پر وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کی گستاخانہ مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت نے ہردس کشمیریوں پر ایک مسلح فوجی مسلط کررکھا ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
پاکستان نے نہ صرف سفارتی محاذ پر سخت اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ فوجی سطح پر بھی تیاریوں کا اعلان کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی بھارتی اقدام کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا،موجودہ صورت حال میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن اور ماسکو میں شدید تناؤ، امریکہ روسی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے
🗓️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے
اپریل
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی توپ خانے کی مشقیں
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے تہران کے وقت کے مطابق بدھ
جون
توہین عدالت کیس: اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے
دسمبر
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل
جون
ایلون مسک نے مغرب سے روس کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے مغرب سے کہا کہ وہ یوکرینیوں کو
اکتوبر
عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان
🗓️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر
عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ
🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی
اگست