?️
سچ خبریں: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور پی ٹی آئی کے 39 ارکان تک فیصلے پر عمل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
کمیشن نے کہا کہ انہوں نے کسی قانونی و عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی اور عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 218 میں مداخلت نہیں کر سکتی، آئینی ادارے کو آئین کی غلط تشریح پر ریمانڈ کیا جانا چاہیے۔ کمیشن نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نظرثانی دائر کرنا ان کا آئینی حق ہے۔
الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کے کاغذات نامزدگی، پارٹی وابستگی کے دستاویزات، اور بیان حلفی کی سکروٹنی کے لیے اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں کون کون شامل ہے؟
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، جس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
امریکہ میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ؛ پنسیلوانیا میں 40 ہزار ڈالر کا انڈوں کا ذخیرہ چوری
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی کی بڑھتی لہر کے دوران انڈوں کی قیمتوں
فروری
جنوبی لبنان سے صیہونیوں کی واپسی کے لیے امریکی شرط
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی توماس باراک نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا
جولائی
نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ
جنوری
وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے
دسمبر
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
عیسائی پادری کی بیت المقدس کے خلاف صیہونی سازشوں کی مذمت
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت
جولائی