?️
سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرنے میں ڈھاکا یونیورسٹی کے تین طالبعلموں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر نے اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف تعلیمی اداروں سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر پورے ملک میں پھیل گئی، جس کے نتیجے میں حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
اس احتجاجی تحریک کی قیادت ڈھاکا یونیورسٹی کے تین طالبعلم، ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کر رہے تھے۔ ان کے جوش و جذبے نے تحریک کو اتنا موثر بنا دیا کہ حسینہ واجد کو بالآخر اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔
میڈیا کے مطابق، ڈھاکا یونیورسٹی کے تینوں طالبعلم ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کا تعلق عام گھروں سے ہے اور ان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں، تاہم، وہ طلبہ حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد اور مظاہرے کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ جولائی کے وسط میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج شروع ہوا، اور کچھ دن بعد، 19 جولائی کو، پولیس نے محمد ناہید اسلام کو گھر سے اٹھا لیا۔
ناہید جب بازیاب ہوا تو اس کے جسم پر چوٹ کے نشانات تھے۔ اس نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ اسے دوست کے گھر سے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے سڑک کے کنارے چھوڑ دیا گیا۔
ناہید کے والدین اپنے لاپتہ بیٹے کے لیے ڈیٹیکٹیو برانچ کے دفتر پہنچے اور شدید گرمی میں سارا دن انتظار کرتے رہے، مگر انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسی طرح کا واقعہ 26 جولائی کو دوبارہ پیش آیا۔ اس بار، پولیس کے سراغ رساں ونگ نے ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کو اسپتال سے گرفتار کیا اور اس کا جواز سیکیورٹی وجوہات بتایا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس حراست کے دوران ناہید کو لوہے کی سلاخوں سے مارا گیا جبکہ آصف کو انجکشن لگایا گیا جس کے باعث وہ کئی روز تک بے ہوش رہا۔
دونوں نے دعویٰ کیا کہ ایجنسیوں نے ان پر تحریک روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
تاہم، یہ طالبعلم ریاستی جبر کے آگے نہ جھکے اور بالآخر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد، یہ طلبہ ملک میں نئی عبوری حکومت کا خاکہ طے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹر محمد ناہید اسلام نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا جائے گا۔
ناہید نے اس تحریک میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف کامیاب بغاوت کو شہید طلبہ اور عام لوگوں کے لیے وقف کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراقی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت ، ووٹوں کی دستی گنتی کی ضرورت
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: الفرات نیوز کے مطابق ہادی العمیری کی قیادت میں عراق میں
اکتوبر
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پچاس سال قبل مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے
مارچ
سیول کا پیانگ یانگ کے خلاف واشنگٹن کے ساتھ تعاون پر زور
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آن گیو بک نے کہا
مئی
ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے
جولائی
افغانستان ہمسایے کا حق ادا کررہا ہے نہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، خواجہ آصف
?️ 15 جولائی 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
جولائی
کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جاے گا
?️ 24 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے
ستمبر
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے
جنوری
مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22
جولائی