ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد ادارے کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 36 افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجس کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ 22، 21 اور 20 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران کو تبدیل کر دیا گیا، گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد کو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی کراچی تعینات کر دیا گیا، کسٹم گروپ گریڈ 21 کے محمد صادق کو ڈی جی کسٹمز کراچی تعینات کر دیا گیا۔کسٹم گروپ گریڈ 21 کے عبدالقادر میمن کو ڈی جی انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کی چیف کلکٹر کسٹم سیما بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے علی رضا کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔گریڈ 21 کے جنید جلیل کو چیف کلکٹر کسٹمز کراچی اور گریڈ 21 کے عرفان الرحمان چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی ہوں گے۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد، اشعد جاوید اور یعقوب مکو کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے فیاض انور اور محسن رفیق کا بھی تبادلہ ہو گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم گروپ گریڈ 20 کی ارم مقبول اور قراة العین ڈوگر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کے ندیم رضوی کو ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور اور گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر انسداد بے نامی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو ممبر آڈٹ کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21 کی سعدیہ صدف کو ممبر آڈٹ بنا دیا گیا۔ گریڈ 21 کے عابد رضا، ڈاکٹر سرمد، فاروق اعظم، امتیاز سولنگی، عابد محمود اور طارق ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: مغرب

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغرب کی اسلامسٹ پارٹی برائے انصاف و ترقی کے سیکرٹری

پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام کا احتجاجی مظاہرہ

?️ 4 اکتوبر 2025پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام

آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات

?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پاکستان

بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے

کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں

خیبر پختونخوا: آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں 12 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران

اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا، عالمی فورم پر بات کروں گا۔ خواجہ آصف

?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ختم کر دیں گے!: امریکہ

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے