راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہے، امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی۔
اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی مہر بانو قریشی اور گوہر بانو قریشی شامل تھے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کے ہمراہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے شاہ محمودقریشی اور عمران خان سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیر ہماری اپنے والد شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی اور انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔
شاہ محمود قریشی بہہت پرامید ہیں ان کو یقین ہے کہ عدالت ان کے ساتھ مکمل انصاف کریگی۔ ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ اتنے کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، 6 بہادر ججز آئین کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں تو اس کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھے ہیں۔مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط،مستحکم اور حقیقی طور پر جمہوری اور انصاف پسند ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔
مشہور خبریں۔
مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف
اکتوبر
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
مارچ
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
ستمبر
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا اور عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام
جون
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
ستمبر
ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات جمعرات کو
اپریل
پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا
دسمبر
ایک غیر قانونی ریاست کا سربراہ جس کی اس کے گھر میں بھی نہیں چلتی
جون