ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ، پاکستان مزید 4 ماہ تک اور رہیگا گرے لسٹ میں

ایف اے ٹی ایف

?️

اسلام آباد{سچ خبریں}  ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کا 22 تا 25 فروری اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین فیٹف کوآرڈی نیشن کمیٹی و وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حمد اظہر نے کی جبکہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، نیکٹا، ایف ایم یو، قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین ممالک نے پاکستان کی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت دے دیا۔

پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، صدر فیٹف

فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، دیکھیں گے کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔

سب سے مشکل پلان پاکستان کو دیا گیا، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ٹیررازم  فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور بہت سی خامیاں بھی دور کی ہیں، فیٹف نے ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے سیاسی عزم کو بھی سراہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جواب میں فیٹف نے اس عمل کو سراہا ہے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بقیہ تین نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کا وقت دے دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف 

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ

ہماری ترجیح جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے ڈراؤنے خواب کو چکناچور کرنا ہے:ٹرمپ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی

یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو

چین سے اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ

China To Build Indonesia’s Longest Bridge In North Kalimantan

?️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی

?️ 24 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں)خلائی محاذ پر امریکا کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے