🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ھمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے، کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا، آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔
صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف اداروں کو فتح کرنے کی چکر میں رہتے تھے۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اور فرخ الطاف کی اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر شہباز گل نے کہا کہ ہر ایک نے اپنا جواب خود دینا ہے اور فیصلہ خود کرنا لیکن جہلم اور جہلم کے عوام کی نمائندگی فواد چوہدری کر رہے ہیں، وہ سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے اور رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوٹے وہاں گئے ہیں، یہ سوال اب نسلوں تک کرنے پڑے ہیں، آج جو لوٹے جا کر بیٹھ گئے ہیں، ان کی بھی تیسری نسل کو جواب دینے ہیں۔
شہباز گل نے خط کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو سوفٹ سگنلز تو بہت دیر سے دیے جارہے تھے کہ آپ ہمیں پسند نہیں ہیں، پھر بھی جب انہوں نے سرنہیں جھکایا تو آخر یہ سخت قسم کا خط لکھنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بات واضح بتادیں کہ عمران خان جو قیمت ہوگی دے گا لیکن وطن اور قوم کی خود داری پر سر نہیں جھکائے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت شام میں آگ سے کھیل رہی ہے: اقوام متحدہ کے عہدیدار
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام نے اس ملک
اپریل
اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف
ستمبر
تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی
اگست
یوم شہداء کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
🗓️ 13 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) 13 جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ
جولائی
اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرمان، منصوبہ ساز اور حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں، شہباز شریف
🗓️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور
مئی
صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن
فروری
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر
اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار
اکتوبر