?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔
ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران 5 اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں، انہیں توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد انہیں مزید مقدمات میں گرفتار کرکے مختلف عدالتوں میں ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا، بعض مقدمات میں عمران خان بری ہوچکے، متعدد کیسز میں ان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کے لیے 24 نومبر 2024 کو پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ بھی نکالا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران متعدد بار احتجاج کیا، تاہم عمران خان اب تک جیل میں بند ہیں۔
گزشتہ ماہ سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا جو عمل شروع کیا گیا تھا، اس کے دو سیشنز ہوچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے حتمی مطالبات پر مشاورت کے لیے حکومت سے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 مطالبات بھی پیش کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کہتے آئے ہیں کہ بانی کی رہائی ہمارے مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا ہے۔


مشہور خبریں۔
آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل
مئی
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
فروری
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان کی تردید کر دی
?️ 23 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار
اپریل
کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے
جون