?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مشاورت کر رہی ہے۔
میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں واپس ڈالا جائے،یادرہے کہ بائیڈن نے اپنی صدارت کے ابتدائی دنوں میں انصار اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا تھاجبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے آخری دنوں میں انصار اللہ کواس فہرست میں شامل کر لیا۔
واضح رہے کہ کئی امریکی سینیٹرز نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں واپس لانے کی تجویز بھی دی ہے، ڈیموکریٹ کانگریس مین گریگوری مکس، جو ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور دیگر حکام سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ انصار اللہ کے حالیہ حملوں کی روشنی میں ان کی حکومت انہیں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یمنی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے حال ہی میں ایک تقریر میں یمن پر حملوں میں اضافے میں امریکہ اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا انھوں نے ہی متحدہ عرب امارات کو یمن پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر مجبور کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین پر حملہ روس کی بہت بڑی غلطی
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے یوکرین پر روسی حملے
نومبر
اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی حکام نے صیہونی حکام کے ساتھ مل کر فریقین
جولائی
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
اکتوبر
وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس
جنوری
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
انگلینڈ میں 200 پناہ گزین بچے غائب
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے پارلیمنٹ میں ملکی قانون
جنوری
غزہ جنگ نے بنایا اسرائیل کو دنیا میں بچوں کا قاتل
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں ہونے والے واقعات اور اقدامات کے پس
جون