جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل

جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل

?️

سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ایمان افروز اور جامع تقریر کے بعد کچھ اضافے کی ضرورت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں جامع گفتگو کی ہے۔

آج ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، جس کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا، اور میں آج کسی سیاسی حکومت کا ذکر نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ مقام حاصل نہ کر سکے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا، لیکن اگر آج بھی ہم کمر کس لیں تو پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلا سکتے ہیں۔

آج پاکستان کو جتنی قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان جتنا تعاون آج ہے، پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں، ان کو پہچاننا ضروری ہے۔ 9 مئی کا دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرض ایسا جال ہے جس سے نکلنا آسان نہیں، ہمیں روکھی سوکھی کھا کر ملک کو قرض سے نجات دلانی ہے۔

پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں اور تمام امور پر حکومت اور ادارے یکسو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کی معاشی مشکلات سے نجات پائیں۔

غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے پس گیا ہے اور ہم اس کے بجلی کے بل میں کمی لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مشاورت ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی آصف زرداری سے بات ہوئی اور سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جا رہے بلکہ یہ ایک مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے میں امن کا پیغام لے کر چلیں اور تقسیم کا خاتمہ کریں۔ اسلامی معاشی نظام پر علماء بہترین روشنی ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

واضح رہے کہ پاکستان چین فرینڈشپ سینٹر میں قومی علماء اور مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر تھے۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر کا ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی

یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی

دیکھنا ہوگا جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے، خواجہ آصف

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر

کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ

دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، متعدد رہنماء اور کارکن گرفتار

?️ 10 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران

بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن

?️ 29 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا

اگر ہمیں معلوم ہوتا جنگ کا یہ نتیجہ ہوگا تو کبھی شروع نہ کرتے؛ صیہونی عہدیدار کا اعتراف

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعتراف کیا ہے

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے متعلق وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے