?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔
ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران 5 اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں، انہیں توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد انہیں مزید مقدمات میں گرفتار کرکے مختلف عدالتوں میں ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا، بعض مقدمات میں عمران خان بری ہوچکے، متعدد کیسز میں ان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کے لیے 24 نومبر 2024 کو پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ بھی نکالا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران متعدد بار احتجاج کیا، تاہم عمران خان اب تک جیل میں بند ہیں۔
گزشتہ ماہ سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا جو عمل شروع کیا گیا تھا، اس کے دو سیشنز ہوچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے حتمی مطالبات پر مشاورت کے لیے حکومت سے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 مطالبات بھی پیش کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کہتے آئے ہیں کہ بانی کی رہائی ہمارے مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی
مئی
بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر
وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس
ستمبر
اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 6 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا
جولائی
رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز
جولائی
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر