?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 17 نومبر کو قومی اسمبلی میں مردم شماری سے متعلق ہمارے بِل کو بلڈوز کیا گیا، 2017 کی مردم شماری پر صوبہ سندھ کے اعتراضات تھے، مردم شماری میں کراچی سمیت صوبے کی آبادی غلط شمار کی گئی، لیکن ای وی ایم کا ڈھول پیٹا گیا اور اہم مسئلہ چھپ گیا، بلدیاتی قانون سے متعلق بھی اپویشن نے ایک ترمیم پیش نہیں کی۔
انہوں نے صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا کہ غلط مردم شماری کی گئی،17 نومبر کو قومی اسمبلی میں ہمارے بل کو بلڈوز کیا گیا، 2017 کی مردم شماری پر صوبہ سندھ کے اعتراضات تھے، مردم شماری میں کراچی سمیت سندھ بھر کی آبادی غلط شمار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ گزشتہ7 سے8 ماہ سے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر تجویز لے رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بتانا چاہتا ہوں، آج سے ڈیڑھ سال پہلے کہا تھا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ظلم قرار دے کر پیش کیا جارہا ہے، بلدیاتی قانون سے متعلق اپویشن نے ایک ترمیم پیش نہیں کی۔
قومی اسمبلی میں صرف ای وی ایم کا ڈھول پیٹا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ترمیم نہیں ہنگامہ آرائی میں دلچسپی ہے، تحریک انصاف کو تو کوئی سمجھ ہی نہیں ہے، جب آدمی خود چور ہو تو دوسروں کو چور سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور اسکولوں کی چلانے کی ذمہ داری میری ہے، اسکولز، ہسپتالوں اور پرائمری ایجوکیشن کو صوبائی حکومت سنبھالیں گی، یونین کونسل کو یہ نہیں کہہ سکتےکہ کورونا پھیلاو روکنے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
جنگ بندی پر عمل درآمد میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: یمنی عہدہ دار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس بات پر
مئی
سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان
?️ 20 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے
مارچ
دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو
دسمبر
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
تیونس آمریت کی طرف گامزن
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک
دسمبر
مناظرے میں نقل ہوئی ہے: ٹرمپ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
ستمبر
بلنکن اور آسٹن کل کیف آرہے ہیں: زیلنسکی
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ایک تقریر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر
اپریل