🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پرعوام کے ساتھ براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے ، یہ پروگرام 2 مئی بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے منعقد کیا جائے گا ، جس میں آپ کے سوالات پر وزیراعظم عمران خان جوابات دیں گے ، جب کہ وزیراعظم سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی ، تاہم بعد ازاں بتایا گیا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، اور اس نئی تارٰیخ اور وقت کا اعلان آج کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ، رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں ، ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر قابل تعریف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب کے محصولات اکٹھےکیے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے ، اس طرح ایک ماہ کے دوران اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہوا ، حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ: الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے فیصلے کی تشریح کیلئے گورنر کی درخواست
🗓️ 16 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صوبے میں الیکشن
فروری
میں نے جنگ بندی کی تصدیق کے لیے صنعاء کا سفر کیا: ریاض کے ایلچی
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی سفیر محمد الجابرنے عمانی وفد کے ساتھ یمن
اپریل
نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی عوامی رائے
مئی
ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ
🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت
مئی
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر
صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے
فروری
اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے
🗓️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے بڑی تیزی سے پیش رفت کی
مارچ
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس
اکتوبر