ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 907 افراد جاں بحق، 7 ہزار 800 گھر متاثر

کراچی سیلاب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ گئی، ان واقعات میں 1,044 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے جہاں 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 502 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 218 زخمی ہوئے، سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جان سے گئے اور 52 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 9 افراد کی اموات ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7 ہزار 848 مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔

مزید برآں این ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید بارش متوقع ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی ندی نالوں کے بپھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، خاص طور پر نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے بچیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے بھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا

?️ 28 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی

عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ آصف

?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

ایران پر حملے کے فیصلے میں ٹرمپ کے متضاد بیانات

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے ریاستہائے متحدہ کی دہشت گرد صدرڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کیا جانا چاہیے: کولمبیا کے صدر

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور کو

الفاظ سے غزہ کے بھوکے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے: گوٹرس

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے غزہ میں

فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے