ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟تصاویر لیک

?️

بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے سے کافی لیکس اور خاکے سامنے آچکے ہیں  تاہم اب پی 50 کی اولین حقیقی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ممکنہ طور پریہ فونز  جون میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مختلف افواہوں کے مطابق پی 50 سیریز میں سونی کا ایک انچ کا آئی ایم ایکس 800 سنسر موجود ہوگا جو کہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون میں سب سے بڑا کیمرا ہوگا۔

تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس کے اوپر سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔مگر زیادہ اہم بات اس کے بیک پر موجود بڑا کیمرا کٹ آؤٹ ہے جس میں 2 بڑے سرکلز میں مجموعی طور پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

باقی کیمروں میں الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور تھری ڈی ٹی او ایف کیمرے ہوں گے۔لیک میں ہارمونی او ایس لوگو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا فون ہوگا جس میں اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہوسکتا ہے۔

اس کا مقصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے۔ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔کھ لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔ہواوے پی 50 سیریز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پر مشتمل ہوگی جو مئی یا جون میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی نے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات کے موقع پر کیا کہا؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر زلنسکی، صدر یوکرین، نے کہا کہ ہمیں امید ہے

 فلسطین کے معاملے میں انصاف پسند رویہ اختیار کیا جائے:ملائیشیا

?️ 26 اکتوبر 2025 فلسطین کے معاملے میں انصاف پسند رویہ اختیار کیا جائے:ملائیشیا  ملائیشیا کے

یورپی یونین کی ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے نے یمن

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو جعلی قرار دے دی

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے

فیصلے سے مایوسی ہوئی، کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں: بیرسٹر گوہر

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے

(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

بھارت کو عالمی برداری کے موقف کو تسلیم کرنا پڑے گا:ترجمان دفتر خارجہ

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری  کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے