🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ متعارف کرادیا۔گوگل نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ پاکستانی صارفین 12 مارچ سے گوگل والٹ کو استعمال کر سکتے ہیں، صارفین ایپلی کیشن کو پلے اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔
گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔
ماسٹر اور ویزا کارڈز کے حامل صارفین اپنے بینکنگ کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
اس حوالے سے پاکستان کے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اب لوگ آن لائن ڈیجٹیل ادائیگیوں کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں، ایسے منظر نامی میں گوگل والٹ ادائیگیوں، خریداری اور کاروبار کا ایک محفوظ، ہموار اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔
بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک نور، جاز کیش، ایچ بی ایل، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکیں گے۔
جلد ہی صارفین الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جے ایس بینک اور زندگی کے کارڈ ہولڈرز گوگل والیٹ میں اپنے کارڈز بھی شامل کر سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب
مئی
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں وزارتوں سے علوی عہدیداروں کی برطرفی کی نئی لہر
دسمبر
اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی
🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
مارچ
بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار
🗓️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر
اگست
غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مفکر حمود الاھنومی نے اس بات کی طرف اشارہ
جنوری
فلسطینی مزاحمت کا ناقابل تسخیر ہیرو؛جس نے اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا
🗓️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ثابت مرداوی، جو اپنی کم عمری میں ہی اسرائیلی قبضے کے
فروری
ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی
جون