?️
سچ خبریں: امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی میں چوتھی بار توسیع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی ڈیڈ لائن کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے میوزیم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک چین کے صدر شی جن پنگ سے اس بارے میں بات نہیں کی لیکن مناسب وقت پر بات کروں گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال جب تک معاملات طے نہیں ہوتے، وہ ڈیڈ لائن کو تھوڑا اور بڑھائیں گے، ٹک ٹاک کے خریدار موجود ہیں۔
ٹک ٹاک کو امریکی قانون کے تحت ستمبر کے وسط تک اپنی ملکیت تبدیل کرنا ہوگی، دوسری صورت میں اسے پابندی کا سامنا ہوگا۔
اس سے قبل جنوری، اپریل اور جون 2025 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو توسیع دی تھی اور اب 17 ستمبر تک ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں ڈیڈ لائن کو چوتھی بار بڑھائے جانے کی امید ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خریدار تیار ہیں لیکن معاہدے کے لیے چین کی منظوری درکار ہے، جو ابھی تک نہیں ملی۔
ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون گزشتہ سال امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے پاس کیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔
قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔
امریکہ میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ صارفین ہیں، جو اسے ایک بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بناتے ہیں اور ایپ وہاں کے نوجوانوں میں بہت مقبول بھی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے فوجی
اپریل
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے
اکتوبر
ترکی سے متعلق امریکی 2024 کی رپورٹ پر انقرہ کیوں ناراض تھا؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ترکی میں انسانی حقوق
اگست
ہسپتال میدان جنگ نہیں ہیں : اقوام متحدہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
نومبر
چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے
مئی
جرمنی صیہونیوں کے شانہ بشانہ
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:جرمن وزارت داخلہ نے مغربی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے اور لبنان
مئی
انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان
جولائی
عمران خان نے کابنیہ کو دھمکی آمیز خط دکھا دیا
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ
مارچ