چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

🗓️

بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو  فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھی شروع نہیں ہوئی اور چین نے ونٹر اولمپکس کے دوران 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔6 جی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کا آغاز 2030 میں متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمائی اولمپکس کے دوران چین کی ٹی شنگوا یونیورسٹی کے ماہرین نے تجرباتی وائرلیس کمیونیکشن لائن جنوری 2022 میں اولمپکس کمپاؤنڈ میں بچھائی تھی، جس سے دس ہزار سے زائد ویڈیوز کو بیک وقت فیڈ کیا جاسکتا ہے۔اس تجربے کی مدد سے ایک سیکنڈ میں ایک کلومیٹر کے رقبے پر ایک ٹی بی ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کے قابل ہوگئے، جس کے بعد چین کو 6 جی کی عالمی ریس کی قیادت میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق موبائل ڈیوائسز میں تاحال الیکٹرو میگنیٹک ویوز استعمال کے جاتے ہیں جو ریاضیاتی نکتہ نظر سے محض 2 ڈی ہیں جب کہ کورٹیکس الیکٹرو میگنیٹک ویوز تھری ڈی ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں کمیونیکشن بینڈ ودتھ میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کیلئے بڑا چیلنج گھومنے والی لہروں کے فاصلے کو بڑھانا ہوتا ہے اور ایسا کرنے سے کمزور سگنل ہائی اسپیڈ ڈیٹا ٹرانسمیشن کو مشکل بنادیتے ہیں۔

اس رکاوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی سائنسدانوں نے ایک منفرد ٹرانسمیٹر تیار کیا جو زیادہ فوکس ورٹیکس بیم تیار کرتا ہے اور اس سے لہروں کے گھومنے کا عمل 3 مختلف موڈز میں تقسیم ہوجاتا ہے، جس کے بعد ریسیونگ ڈیوائس بڑی مقدمار میں ڈیٹا کو اسپلٹ سیکنڈ میں پک اور ڈی کوڈ کرسکتی ہے۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کا آغاز 2030 میں متوقع ہے۔

 

 

 

 

مشہور خبریں۔

مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں اور تکفیریوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا: لبنانی رکن پارلیمنٹ

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے اس ملک میں مزاحمتی تحریک کے

مریم نواز نے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا

🗓️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا

یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کی قیادت امریکہ اور انگلینڈ کر رہے ہیں:یمنی وزیر خزانہ

🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ

اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انقلاب لانے کا اعلان

🗓️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر

نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’سمجھوتہ‘ ہوسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی

امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے

وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو سستے قرضے کا دینے کا اعلان کیا

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے