نیویارک (سچ خبریں) ٹیسلا کمپنی انسان نما ربوٹ تیار کر رہی ہے اس حوالے سے کمپنی نے الیکٹرک کار کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا جس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے اور ایک مجسمے کی طرح نظر آئے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا نے انسان نما روبوٹ تیار کررہی ہے۔
ٹیسلا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا جس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کے قریب ہوگا اور یہ روبوٹ کپڑے کی دکان میں رکھے کسی مجسمے کی طرح نظر آئے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبوٹ ان کاموں کو انجام دے گا جو اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیں اور پرخطر ہیں، ساتھ ہی یہ روبوٹ 20 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ربورٹ کو حرکت دینے کے لیے 40 ایکچوایٹرز نصب کیے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں کو حرکت دیں گے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل کردیا گیا، پی ٹی سی ایل کا دعویٰ
جنوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی
مارچ
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
اپریل
شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی
جولائی
ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
ستمبر
کیا اسرائیل کے ساتھ معمول بننا بن سلمان کے تخت کی ضمانت دے گا؟
جون
صیہونی حکومت کو نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے پر شدید تشویش
نومبر
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
نومبر