ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

?️

بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔ پاکستانی صارفین کے لیے سیفٹی سینٹر میں اردو زبان بھی شامل کرلی گئی ہے اب والدین اور سرپرست بچوں پر خصوصی نظر رکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کے لیے سیفٹی سینٹر میں اردو زبان بھی شامل کرلی گئی ہے، جہاں کمپنی پالیسیز اور قواعد و ضوابط آسان اردو میں واضح نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ سیفٹی سینٹر کے ذریعے صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسیز، ٹولز اور مصنوعات کی آگاہی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ سیفٹی سینٹر کی مدد سے اب والدین اور سرپرست بچوں پر خصوصی نظر رکھ سکیں گے اور انہیں اس بات کا بھی علم ہوگا کہ بچہ کس قسم کی ویڈیوز کو تلاش کررہا یا دلچسپی لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے ذریعے قارئین کو ٹک ٹاک سیفٹی اور حفاظت کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔سیفٹی اور پرائیوسی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔اس کے ذریعے خودکشی کے رجحان کو ختم کرنے اور صارفین کو کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

بینچز کے اختیارات کا کیس آج کیوں مقرر نہیں ہوا؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی اور ریگولر بینچز

غزہ میں عام سوگ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک

پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں

واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے

ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے

صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 4 دسمبر کو ہوگی

?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ

سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:  یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے