?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات سمیت، فصلوں اور لائیو سٹاک کے خسارہ کے تخمینہ پر جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام صوبے اور متعلقہ ادارے ملک میں سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں کے پیش نظر نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں تاکہ بحالی کے لیے واضح اور موثر لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزرائے اعلی نے بارشوں اور حالیہ سیلاب کے پیش نظر صورتحال کو بروقت اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جو قابل تحسین ہیں۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی اور بین الصوبائی ادارے نقصانات کے تخمینے میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں اور حالیہ سیلاب کی نقصانات کے جائزہ میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ فصلوں کی تباہ کاری اور مال مویشی کے نقصانات کو بھی شمار کیا جائے، سپارکو سے سیٹلائٹ اسسمنٹ میں مدد لی جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فصلوں کو سیلاب کے بعد مختلف امراض سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، سیلاب زدہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی کاشت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع مواصلات کی بحالی اور متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو اولین ترجیح دی جائے، تمام وزراء اور متعلقہ ادارے سیلاب زدہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی کے مرحلے میں عوام کے شانہ بشانہ موجود رہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے سیلابی صورتحال میں اب تک کیے جانے والے تعمیر و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گنے، کپاس اور چاول کی فصلوں کے نقصانات کے تخمینے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آئندہ 10 سے 15 دنوں پانی کی مقدار کم ہونے پر اس پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
امریکہ، روس اور چین ایک ناگزیر تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں:امریکی میگزین
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تجزیہ کار اور پروفیسر میتھیو گرونک نے
اگست
مقبوضہ کشمیر: 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ’بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن‘ شروع
?️ 21 اپریل 2023پونچھ: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں
اپریل
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی
اپریل
امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا
?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں) امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل
اکتوبر
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب کے مطابق، صیہونی حکومت کی
مارچ
تبدیلی کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
جولائی