🗓️
سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک بار پھر اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایپلی کیشن نے بزنس صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کر کے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے, واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنائے جا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں واشنگٹن کی پالیسی کی وجہ سے لاکھوں افراد مارے جا سکتے ہیں: ٹرمپ
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ موجودہ امریکی
مئی
روسی گیس کی خریداری کو نصف کرنے کے بارے میں یورپی یونین کا دعویٰ
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ماسکو کے خلاف مغربی
جولائی
کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے
اکتوبر
فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کردی
🗓️ 3 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے
اگست
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس کی سیاسی پختگی اور دانشمندی دکھانے پرکشمیری عوام کی تعریف
🗓️ 12 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے
فروری
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی افواج کے درمیان تصادم
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: منگل کی شام فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے
ستمبر
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست