?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں نے کہا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ نے شہریوں کے مثبت تاثرات پر نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی پوچھے اور شہریوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خودکار شناختی کارڈ نمبر کے اندراج اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سنٹر آکر خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی ۔ نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کے لئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ملیحہ لودھی: ٹرمپ انتخابی جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کا ماننا ہے
مارچ
اگر متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تو ہم جواب دیں گے: صنعا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد
جنوری
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی میڈیا کا رد عمل
?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ کے بعد عالمی میڈیا میں اس کے
جولائی
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون
ٹرمپ کے حامی مذہبی مورچے میں شگاف؛ امریکی فوج کے آرچ بشپ: ایران کے ساتھ تنازعہ منصفانہ نہیں
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی مسلح افواج میں کیتھولک پادریوں کے رہنما
اپریل
چِپ سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی صورت میں چین کی جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی
?️ 2 ستمبر 2024سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ
ستمبر
امریکی ایوان کے ڈیموکریٹک نمائندوں کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد
جنوری