سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبریں چل رہی تھیں جنہیں واٹس ایپ نے خود مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے خبروں کو نادرست قرار دیا ہے اور صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا ہے کہ واٹس ایپ تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کر رہا۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں کا ٹرمپ حکومت کے خلاف اتحاد
اپریل
ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال کی سزا کالعدم قرار، مریم نواز بری
ستمبر
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
جون
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا موقف
جولائی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
جولائی
جنگ بندی کے بعد غزہ
نومبر
امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟
جنوری
سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع
مئی